ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوگی سرکاریوپی کے مندروں میں گائے کے دودھ سے بنی مٹھائیاں فراہم کرائے گی

یوگی سرکاریوپی کے مندروں میں گائے کے دودھ سے بنی مٹھائیاں فراہم کرائے گی

Tue, 18 Jul 2017 22:20:24  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو18جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی حکومت ریاست کے مذہبی مقامات پراگلی نوراتری سے گائے کے دودھ سے بنی میٹھائی کا پرساد فراہم کرنے پرغورکر رہی ہے۔یوپی کے دودھ ترقی کے وزیرلکشمی نارائن چودھری نے کہاکہ گائے کے دودھ کومقبول عام بنانے کے لیے ریاستی حکومت گائے کے دودھ سے بنی مٹھائیاں متھرا،ایودھیا، ودھیاچل اور کاشی جیسے مذہبی مقامات پر پرساد کے طورپرفراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا توعقیدت مندوں کوگائے کے دودھ سے بنی میٹھی کا پرساد دستیاب ہوگا۔چودھری نے بتایا کہ ان کا محکمہ نوراتری سے مارکیٹ میں گائے کے دودھ سے بنی مختلف مصنوعات پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت گائے کا دودھ 22روپے لیٹرملتاہے جبکہ بھینس کا دودھ35روپے لیٹرہے۔اتر پردیش کی حکومت گائے کے دودھ 42روپے لیٹر فروخت جانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔تبھی گایوں کی صحیح دیکھ بھال ہوگی۔


Share: